تازہ ترین

نمازجمعہ پرپابندی اورمساجد کو تالے لگانا افسوسناک ہے ،محنتی

نمازجمعہ-پرپابندی-اورمساجد-کو-تالے-لگانا-افسوسناک-ہے-،محنتی

راشد سومرو کی وزیر اعلیٰ کی جانب سے تبلیغی جماعت کو کورونا کا ذمہ دار ٹھہرانے کی مذمت ٹنڈو آدم،میرپورماتھیلو: جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ چینی و آٹاچور اورحفاظتی ماسک میں بھی کرپشن کے جوہردکھانے والی قیادت سے راشن کی منصفانہ تقسیم کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی تنخواہ میں کٹوتی قابل مذمت ہے جبکہ انکو ماسک ، کٹس و حفاظتی سامان کے بجائے پولیس کا ڈنڈے مارنا اور جمعے کی نماز پرپابندی اورمساجد کو تالے لگاکر بندکرنے کا عمل افسوس ناک ہے ، حفاظتی ماسک میں کرپشن کی تحقیقات اورچینی و آٹاچورقیادت کو قوم قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے۔میرپور ماتھیلو سے نمائندے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ ہمارے تعاون کے برعکس صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مساجد میں 5 نمازیوں کے ساتھ نماز اور جمعہ کے علاوہ پابندی کے احکامات جاری کئے ۔ شدید تحفظات کے باوجود ہم نے اس کو قبول کیا اور عوام سے مسلسل اپیل کی کہ وہ نماز گھروں میں ادا کریں پھر بھی سندھ بھر میں علما کو گرفتار کیا گیا ، لاڑکانہ میں میری مسجد سمیت متعدد مساجد کو سیل کیا گیا ، تالے لگائے گئے جو انتہائی نامناسب عمل ہے اور کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ایک وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے تبلیغی جماعت کو بار بارکورونا کا ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں