سیمینار کے اختتام پر محکمہ کیجانب سے مہمانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ننکانہ صاحب محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام نکاح خواں، سکالرز اور علما کرام کا سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملک کاشف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ڈاکٹر واجد کامران، ضلعی خطیب اوقاف علامہ مولانا محمد یونس، ریسرچر ڈاکٹر غلام نبی شاکر، مولانا محمد اشفاق احمد رضوی اور دیگر علما نے شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک کاشف نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں زندگی کے تمام پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کرتا ہے اس لیے علما کو ماں بچے کی صحت اور والدین کی ذمہ داریوں پر عوام کی رہنمائی کرنی چاہیے ،ہم آبادی کی بہبودکیلئے علما کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں چونکہ علما معاشرے کی بنیادی اکائیوں میں سے ایک ہے اس لئے علما ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔سیمینار کے اختتام پر محکمہ بہبودی آبادی کیجانب سے تمام مہمانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔