کھیوٹ ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں گفتگو ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو کے حوالہ سے اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 31جنوری تک ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے ۔ایف بی آر ریکوری کو یقینی بنایا جائے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو بھی جلد از جلد ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیلدار سانگلا ہل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پوری تیاری کے ساتھ آیا کریں۔ انہوں نے ریونیو کے تمام افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھیوٹ ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو دفتر میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ضلع بھر میں آٹے کی رسدو طلب کی نگرانی خود کریں اور ضلع بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت کو پیدا نہ ہونے دیا جائے اگر کسی بھی تحصیل سے آٹے کی قلت کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی