ضلع کیلئے ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن کی خریداری کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گندم خریداری کا عمل 20اپریل سے شروع کردیا جائے گا، ضلع بھر میں گندم خریداری مراکز پر 30اپریل سے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ ضلع بھر کے 9گندم خریداری مراکز پر تمام انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد گندم کی خریداری کیلئے ضلع کے فوکل پرسن ہونگے اور اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں کے فوکل پرسن ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل ننکانہ میں 5گندم خریداری مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کیلئے ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن کی خریداری کی جائے گی۔ دوسرے اضلاع میں گندم لے جانے والوں کیلئے محکمہ خوراک سے NOCلینا ضروری ہو گا