تازہ ترین

نوازشریف جاتی امرا سے ایئرپورٹ کی جانب روانہ

نوازشریف-جاتی-امرا-سے-ایئرپورٹ-کی-جانب-روانہ

لاہور(9 نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف جاتی امرا سے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔ اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر امڈ آئی اور مسلم لیگ نون کے قائد پرپھولوں کی پتیاں برسائیں اور نعرے بازی کی۔ایمبولینس اور سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں بھی ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نوازشریف قافلے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے، مریم نواز، ان کے صاحبزادے جنید صفدراور کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری ایئر پورٹ پر تعینات ہے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں