لاہور : نوازشریف کی طبیعت پھر ناساز،،پلیٹ لیٹس مزید گر گئے، جاتی امراء میں علاج معالجہ جاری، پاکستان میں ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔ دوسری طرف نواز شریف اور مریم نواز سے شہباز شریف کی جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت ہوئی۔ عمران خان کے استعفے اور مولانا فضل الرحمان کےموقف پر ن لیگ ساتھ ہے، دونوں رہنماؤں میں اتفاق، نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپوزیشن کا باہمی اتفاق برقرار رہنا چاہیے۔