نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی قومی سائنس کانفرنس ختم ہوگئی ،مہمان خصوصی پی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد خالد تھے کانفرنس میں 41سے زائد مقالے پڑھے گئے ، ملتان: نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی قومی سائنس کانفرنس ختم ہوگئی ،مہمان خصوصی پی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد خالد تھے کانفرنس میں 41سے زائد مقالے پڑھے گئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا کہ ہم یونیورسٹی تحقیق پر توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا معیار تعلیم بھی بلند ہورہا ہے ، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا خوشی کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب میں یہ یونیورسٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے ، پہلی سائنس کانفرنس سے تحقیق کے نئے زاوئیے سامنے آئیں گے ۔