تازہ ترین

نواز شریف سے کیش نہیں ، گارنٹی مانگی ہے ، فردوس عاشق ‏

نواز-شریف-سے-کیش-نہیں-،-گارنٹی-مانگی-ہے-،-فردوس-عاشق-‏

اسلام آباد ( 9 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے نوز شریف سے کیش نہیں ، گارنٹی مانگی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ نواز شریف کی بیرون  ملک علاج کے لئے روانگی سے متعلق بیانات آرہے ہیں ، وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہیں کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ،  ان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریا ت کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف سے کوئی کیش نہیں مانگا ، انہیں جائیداد لکھوانے پر مجبور نہیں کیا، صرف قانونی تقاضہ پورا کرنے کے لئے گارنٹی مانگی گئی ہے ،  آپ قانونی تقاضہ پورا کریں اور انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں ، ایک کہاوت ہے کہ جان جائے پر دمڑی نہ جائے ، حکومت آپ سے دمڑی  اپنے لئے نہیں مانگ رہی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  سزا یافتہ قیدی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا ، ن لیگ کے ترجمان معاملے کو سیاست کی نذر کر رہے ہیں ،آپ کا ہمارا میچ ٹی 20 یا ون ڈے نہیں ، یہ ایک بڑی سیریز  ہے  ، میاں صاحب کی صحت پر اپوزیشن چوکے چھکے نہ لگائیں ، ن لیگی ترجمانوں کی فوج عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  حکومت نے بال ن لیگ کی کورٹ میں پھینک دی ، شریف خاندان حکومت کی سہولت کاری سے فائدہ اٹھائیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مار چ  کو بھی آہنی ہاتھوں سے لیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  ہمارے ایک روحانی پیشوا اسلام آباد سے ہجرت کر گئے ہیں ، پہلی قسط کی طرح پلان بی کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا،عمران خان نے دھرنے میں 126 اسکور  کیا جبکہ فضل الرحمان 13 کے اسکور پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں