تازہ ترین

نواز شریف موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں ، خواجہ آصف

نواز-شریف-موت-و-حیات-کی-جنگ-لڑ-رہے-ہیں-،-خواجہ-آصف

اسلام آباد ( 9 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ڈاکٹرز بار بار وارننگ دے رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے خاندان کے دباؤ میں علاج کے لئے تیار ہوئے  تو حکمرانوں نےان کی جان سے کھیلنا شروع کر دیا ، بیرون ملک روانگی کی اجازت دیں  ، ایوان میں بیٹھے ن لیگ  کے ممبر ضمانت دیتے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا راستہ روکا گیا اور انہیں کچھ ہو تو ذمہ دار حکومت ہو گی ، انہیں پانچ چھ بیماریاں لاحق ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں