تازہ ترین

نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،ن لیگ

نواز-شریف-نے-پاکستان-کو-ایٹمی-قوت-بنایا،ن-لیگ

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ صرف نوازشریف کو جاتا ہے، اللہ تعالی نے نوازشریف کو جرات اور ہمت دی اور ایٹمی دھماکے کیے،بھارت پاکستان پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ مزید برآں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم بلکہ عالم اسلام مبارکباد کا مستحق ہے کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذریعے پاکستان اور اسلامی دنیا کو نہ صرف ایٹمی طاقت سے نواز ا۔حقیقت ہے کہ رہتی دنیا تک پاکستان کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا نام بھی زندہ رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی ʼʼیوم تکبیرʼʼ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں