تازہ ترین

نواز شریف کو سزا سنانے والا جج ارشد ملک نوکری سے برطرف

نواز-شریف-کو-سزا-سنانے-والا-جج-ارشد-ملک-نوکری-سے-برطرف

لاہور:ویڈیو اسکینڈل کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کردیا۔ چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کے 7 سینئر ججز نے شرکت کی۔ جن میں جسٹس محمد امیر بھٹی، شہزادہ احمد خان سجاد علی خان،جسٹس عائشہ ملک جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔اجلاس میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں جج ارشد ملک سے متعلق مواد جائزہ کے لیے پیش کیا گیا۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف  کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔اورجج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونےپر برطرف کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس، نئی مشکل میں پھنس گئیں یاد رہے کہ گذشتہ برس6 جولائی کو مریم نواز نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے ہمراہ کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی تھی۔ویڈیو میں جج ارشد ملک ن لیگ کے ایک کارکن ناصر بٹ کو کہہ رہے ہیں کہ ان پر نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے کیلئے دباؤڈالا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں