تازہ ترین

نوجوان جامعات کو محض ڈگری کاذریعہ نہ سمجھیں،ڈاکٹر شجاعت

نوجوان-جامعات-کو-محض-ڈگری-کاذریعہ-نہ-سمجھیں،ڈاکٹر-شجاعت

نجی یونیورسٹیوں سے ساٹھ فیصد سے زائد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت حاصل ہوگئی محمد علی جناح یونیورسٹی میں سیمسٹر اسپرنگ میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے تعارفی اجلاس کراچی: ملک کے نجی شعبہ میں یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت ملنے کے نتیجے میں اب ہمارے ساٹھ فیصد سے زائد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل سرکاری شعبہ میں قائم یونیورسٹیوں میں صرف دس فیصد نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کیا کرتے تھے ۔نوجوان طبقہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی کو محض ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہ سمجھیں بلکہ وہ اپنی تعلیم کے دوران اور بھی بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ وہ معاشرہ کے لئے ایک کامیاب فرد ثابت ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائنسز فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر شجاعت مبارک نے پیر (آج) سے شروع ہونے والے سیمسٹر اسپرنگ 2020 میں داخلہ لینے والے طلبہ کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے دوران انہیں تعلیمی پروگراموں، اکیڈمک کیلنڈر، یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط،ڈریس کوڈ، طلبہ سو سائٹیز اور کلب کے علاوہ فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔تعارفی اجلاس سے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد، بائیو سائنسز کے شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ہما جاوید، مینجمنٹ سائنسز کے ہیڈ حسن جاوید، مارکیٹنگ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر قمر عباس، فنانس اینڈ اکنامکس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے شعبہ کے ہیڈ انجینئر نعمان حفیظ انصاری ،کمپیوٹر سائنس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر رازی ایم کے سید اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عمران جامی نے بھی خطاب کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں