بطور مسلمان ہر شخص اپنی اصلاح کرنا شروع کر دے تو معاشرہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا پینسرہ: بطور مسلمان ہر شخص اپنی اصلاح کرنا شروع کر دے تو معاشرہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا نوجوان نسل نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے ہنر تلاش کریں ،ملک کو اس وقت پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم نے جناح پولی انسٹیٹیوٹ پینسرہ میں منعقدہ تقریب سے کیا۔ اس موقع پر میاں عبدالستار ، چودھری ندیم سندھو،چودھری اسلم بٹ،پرنسل محمد اقبال طالب،حافظ یاسر ورک ،پروفیسر عبدالرشید،انجینئر عبدالقیوم ،چودھری نواز،چودھری غلام محی الدین،شاہد مقرب ،مرزا ذوالفقار بیگ و دیگر نے شرکت کی ۔