تازہ ترین

نور ظفر خان نے صبا قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا

نور-ظفر-خان-نے-صبا-قمر-کو-بہترین-اداکارہ-قرار-دے-دیا

اسلام آباد پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان نے صبا قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی شو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ صبا قمر سے بہت متاثر ہیں ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فلموں کی طرف جانے کا رجحان نہیں رکھتیں اور ابھی صرف ڈراموں پر توجہ دیناچاہتی ہیں۔ کردار کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسا کردار ادا کریں جس کے ذریعے وہ شائقین تک اخلاقی و سماجی پیٖغام پہنچا سکیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ڈرامے میں اندھی لڑکی کا کردار ادا کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں