تازہ ترین

نوکریوں سے فارغ 1400سے زائد ملازمین کا احتجاج، ٹریفک جام

نوکریوں-سے-فارغ-1400سے-زائد-ملازمین-کا-احتجاج،-ٹریفک-جام

فیصل آباد: فنڈز کی کمی کا جواز بنا کر نوکریوں سے فارغ کئے گئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 1400سے زائد ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس مین گیٹ، ضلع کونسل اور سیشن کورٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی جانب سے فنڈز کی کمی کا جواز بناتے ہوئے 1400سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ جس پرنوکریوں سے فارغ کئے گئے ملازمین نے ضلع کونسل روڈ، سیشن کورٹ روڈ اور ڈی سی آفس کو بلاک کردیا۔ ٹریفک کی بھی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کی جانب سے حکام بالا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے انہیں بلاجواز بغیر کسی نوٹس کے نوکریوں سے فارغ کردیا گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے ۔ نوکریوں سے فارغ کئے گئے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے ۔ نوکریوں پر فوری طور پر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں