تازہ ترین

نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

نگار-جوہر-پاک-فوج-کی-پہلی-خاتون-لیفٹیننٹ-جنرل-بن-گئیں

راولپنڈی : نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں،  ان کا تعلق صوابی کےعلاقے پنج پائی سے ہے اور وہ پاک فوج میں پہلی خاتون سرجن جنرل تعینات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، نگار جوہرپہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ملی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاک فوج میں پہلی خاتون سرجن جنرل تعینات ہے، ان کا تعلق صوابی کےعلاقے پنج پائی سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پاکستانی طالبہ کیلئے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ یاد رہے 9 فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگار جوہر کو بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی، وہ پاکستان آرمی کی تاریخ کی وہ تیسری خاتون افسر ہیں جو میجر جنرل کے رینک تک پہنچیں ، انہیں 2002 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بریگیڈیئر سے ٹوسٹار جرنیل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں