اداکارہ ہانیہ عامرہمیشہ نئی چیزیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کیلئے انہیں سوشل میڈیا پرشیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔ ہانیہ کے کسی ڈرامہ سیریل سے متعلق اپ ڈیٹ ہو یا ان کی کوئی نئی ٹک ٹاک ویڈیو، ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔ حال ہی میں ہانیہ نے موسیقی کے آلے چوتارہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ “چار دن چوتارہ بجانے کے بعد اپنے آپ کو اسٹار سمجھنے والے فتح کا نشان بنائیں”۔ https://www.instagram.com/p/CBjFZq_jAnR/?utm_source=ig_web_copy_link ایک اور پوسٹ میں ہانیہ نے کچھ پیاراور مثبت توانائیاں ان افراد کیلئے بھیجیں جنہیں ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فالوورز اور مداحوں سے کہا کہ ہرروز خود کو حاصل ہونے والی نعمتیں یاد کیا کریں۔ ہانیہ کے مطابق ” چھوٹی چھوٹی چیزوں کیلئے شکرگزاررہیں، مہربانی سے پیش آئیں۔ صرف مہربانی پھیلائیں اور ان لوگوں کیلئے حاضر رہیں جنہیں آپ کی ضرورت ہو۔ سمجھنے کیلئے سنیں ، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو سمجھیں کہ مخلتف آراء ایک ساتھ رہ سکتی ہیں”۔ https://www.instagram.com/p/CBfY7WMD8ms/?utm_source=ig_web_copy_link اداکارہ نے اپنے فالوورز کو پیغام دیا “آئیں، بہترانسان بننے کی کوشش کریں”۔