اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا سال معاشی استحکام،عام آدمی کی خوشحالی کاسال ہو گا، وزیراعظم کے جراتمندانہ فیصلوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا نیا سال معاشی استحکام،عام آدمی کی خوشحالی کاسال ہو گا، عوام کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے، انشااللہ ان کی امیدیں اورامنگیں پوری ہوں گی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212242182356307968 وزیراعظم نےجراتمندانہ فیصلوں سےمعیشت درست سمت پرڈال دی ہے، ان فیصلوں کے ثمرات آنیوالےماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے، اللہ سے دعا ہے نیا سال امن اور سلامتی لائے،آمین۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212242241944739840 خیال رہے ملک بھر میں نئے سال کا استقبال پرجوش انداز میں کیاگیا، شہر شہر آتش بازی اورجشن منایاگیا۔