ملتان: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمر ان خا ن کا نیا پاکستا ن ہا ئوسنگ پروگر ام بے گھر افراد کیلئے ایک انقلا بی اقدام ہے جس کی بد ولت ان کے اپنے گھر کا خواب پو را ہو سکے گا۔شہری گھروں کے حصو ل کیلئے اپنی رجسٹر یشن کر وائیں اور حکومتی قر عہ انداز ی میں شا مل ہو ں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر یونین کو نسل 24 اور 27 میں نیا پاکستا ن ہا ئوسنگ پروگر ام کی رجسٹر یشن کر انے وا لو ں میں ر سید یں تقسیم کر تے ہو ئے کیا۔پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تحر یک انصا ف کی حکو مت عوام کی حقیقی معنوں میں خد مت پر یقین رکھتی ہے، اپنے منشو ر پر عمل پیر اہو کر انہیں اپنے گھر وں کی فر اہمی کے خو اب کو پو را کرنے جا رہی ہے۔ما ضی میں عوام کے ساتھ مذا ق کیاجا تا رہا ہے اب ہم بے گھر افر اد کو حقیقی خوشیاں دیں گے۔ اس موقع پر محمد علی قر یشی ، سلیم بھٹہ ،شیخ محمد عا ر ف ، اشفا ق انصا ر ی ،وسیم بھٹہ ، موسی ٰ شہبا ز ، خو ا جہ ابر اہیم صد یقی ، رفیق بھٹہ ، آ صف سعید بھٹہ ، شیخ نو ر و دیگر بھی موجود تھے۔