تازہ ترین

نیا ڈومیسائل قانون کشمیریوں کے حقوق پر ایک اورڈاکہ ،مسعودخان

نیا-ڈومیسائل-قانون-کشمیریوں-کے-حقوق-پر-ایک-اورڈاکہ-،مسعودخان

بھارت کشمیر کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے لئے ایک اور قدم اٹھار ہا ہے ، ویڈیو پیغام مظفر آباد : بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے لئے نئے ڈومیسائل قانون کو کشمیریوں کے حقوق پر ایک اور کھلا ڈاکہ اور شبخون قرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی اسلامی شناخت ختم کرنے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے پور ی دیدہ دلیری سے ایک کے بعد دوسرا قدم اُٹھا رہا ہے لیکن بین الاقوامی برادری نے مودی کے تمام غیر قانونی اقدامات پر آنکھیں موند رکھی ہیں، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ڈومیسائل قوانین میں جو تبدیلی لائی ہے اُس کے تحت بھارت کی فوج کے سابق اہلکاروں ، سول افسروں اور اُن کے بچوں کے علاوہ ایسے طلبہ جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں تعلیم حاصل کی اُنہیں ریاست کے مستقل باشندوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے ، بھارت کے اس تازہ اقدام سے مقامی کشمیری نہ صرف ملازمتوں کے حقوق سے محروم ہو جائیں گے بلکہ اپنی زمین ، باغات ، جنگلات اور دوسرے قدرتی وسائل سے بھی محروم کر دیئے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں