تازہ ترین

نیب نےخورشید شاہ کی2 بیگمات،بیٹے،بھتیجے کی ضمانتیں چیلنج کردیں

نیب-نےخورشید-شاہ-کی2-بیگمات،بیٹے،بھتیجے-کی-ضمانتیں-چیلنج-کردیں

قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کے اہل خانہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ نیب نے عدالتِ عظمیٰ میں خورشید شاہ کی 2 بیویوں بی بی گل ناز، بی بی طلعت، بیٹے زیرک شاہ اور بھتیجے کی ضمانت کا فیصلہ بھی چیلنج کر دیا۔نیب کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔ خورشید شاہ نے 2005ء سے 2019ء تک آمدن سے 71 کروڑ روپے زائد خرچ کیے، خورشید شاہ اور ان کے اہلِ خانہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں موجود 84 ہزار امریکی ڈالرز کا حساب نہ دے سکے۔ نیب نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کے اہلِ خانہ اکاؤنٹس میں پڑے 37 کروڑ سے زائد روپے کا بھی حساب نہیں دے سکے۔نیب نے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 22 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سندھ ہائی کورٹ نے کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کے خلاف شواہد اور سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو نظر انداز کیا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں