تازہ ترین

نیب نے مرادعلی شاہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا

نیب-نے-مرادعلی-شاہ-کو-ایک-بار-پھر-طلب-کر-لیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو(نیب) نےسندھ روشن پروگرام میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ حکام کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نےسندھ روشن پروگرام میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو6 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے نیب نے مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا ہے اوروزیر اعلیٰ سندھ کو نیب کے 28 سوالات کے جواب دینے ہیں۔قبل ازیں بھیقومی احتساب بیورو (نیب ) نے وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کو روشن سندھ پروگرام سے متعلق تحریری سوالنامہ بھجوایا تھا یہ بھی پڑھیں:جعلی اکاؤنٹس کیس زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جس میں پوچھا گیا کہ بطور وزیر خزانہ آپ نے روشن سندھ پروگرام میں سیکرٹری فنانس کی تجاویز کو نظر انداز کیوں کیا؟روشن سندھ پروگرام فیزیبلٹی کے بغیر شروع کیوں کیا گیا ، چیف سیکرٹری کی پی سی ٹو کے تحت فیزیبلٹی کی نشاندہی پر بھی توجہ کیوں نہ دی گئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سولر لائٹس کو غیر معیاری کہا اسے بھی نظر انداز کیوں کیا گیا ؟ کیا یہ درست ہے کہ آپ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے قائم کمیٹی کو بھی منصوبے پر مطمئن نہیں کرپائے تھے؟ کیا یہ درست ہے کہ اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ شرجیل میمن کی ایما پر آپ نے فنڈز جاری کئے ؟ شرجیل میمن من پسند کمپنیوں کو ٹھیکا دے کر کک بیکس وصول کر چکے ؟ شرجیل میمن کے ساتھ کرپشن میں ملوث ملزمان پلی بارگین سے رقم واپس بھی کر چکے ، کیا کہیں گے؟ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کےتحریری جواب کی روشنی میں  ان کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں