قومی احتساب بیورو (نیب) نے آٹا چینی اسکینڈل میں بھرپور، آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا، آٹا اور چینی اسکینڈل پرائم میگا اسکینڈل ہے، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آٹا اور چینی کے بحرانوں کے ذمے داروں کے خلاف 25 اپریل کو فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لوں گا۔