راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کر لی۔ نیب راولپنڈی نے ملزم احسان الہٰی سے 21 ارب روپے مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین کے ذریعے برآمد کر لی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کے مطابق یہ بڑی کامیابی ہے۔ احتساب عدالت نے پلی بارگین کی منظوری دی ہے جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے 10 سے زائد ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ مہینے نیب نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کے ساتھ 6 کروڑ 26 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی تھی۔ شمزید حسین نامی شخص نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی تھی۔ ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے 4 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار 406 روپے ہتھیائے۔