اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کا لہو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے آج بھی فریادی ہے۔ حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے فوجی و سول شہداء کی قربانیاں رائیگاں ہونے سے بچائے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے بخئے ادھیڑ دیئے لیکن سول حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ مجلس ترحیم سے خطاب میں آغا حامد موسوی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم شہداء نے قومی قیادت کو اکٹھا ہونے پر مجبور کردیا۔ نائن الیون ڈرامے کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔ حامد موسوی نے کہا کہ علامہ ناصر عباس‘ ٹی این ایف جے کے نصف درجن صوبائی صدورو جنرل سیکرٹری سمیت علامہ کاظم اثیر جاڑوی ودیگر شہیدوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔