نیپال کے قریب ہندوستانی سرحد پر واقع دیہات کے لوگوں کے مطابق نیپالی ایف ایم ریڈیو چینل بھارت مخالف پروگرام اور نغمے، ترانے پیش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان ترانوں اور نغموں میں کھٹمنڈو میں موجود نیپالی حکومت کی جانب سے کالا پانی، لیپولیخ اور لمپیا دھورا پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے متعلق معلومات نشر کی جارہی ہیں اور ان علاقوں پر نیپالی ملکیت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نیپال کی پارلیمنٹ میں ایک نقشہ جاری کیا گیا جس میں ان علاقوں کو نیپال کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے اور اب ان ریڈیو چینلز پر بھی بھارت مخالف تقاریر اور بھارت مخالف مواد نشر کر کے بھارت کے غیر قانونی تسلط کو بے نقاب کیا جا رہا ہے https://youtu.be/7vPY9NPmxIk سرحدی دیہات کے رہائشی شالو دتل کا کہنا ہے کہ ان تقاریر میں بھارت کے عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کیسے بھارت نے نیپال کے ان علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دھرچولا میں مقیم رنگ کمیونٹی کے رہنما کرشنا گربیئل نے بتایا کہ ان ریڈیو اسٹیشنوں نے کالاپانی ، لیپولیخ اور لمپیادھورا پر موسم کی اطلاعات دینا شروع کردی ہیں ، اور انہیں اب نیپالی سرزمین سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کہا کہ انہیں ایف ایم ریڈیو چینلز کے ذریعہ نیپال کے ذریعہ شروع کیے گئے کسی ہندوستان مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔