تازہ ترین

نیپال کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پہلی کامیابی

نیپال-کی-اسکاٹ-لینڈ-کے-خلاف-فتح،-ٹی-ٹوئنٹی-ورلڈکپ-2026-میں-پہلی-کامیابی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر رواں ایونٹ میں پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی۔

ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 170 رنز اسکور کیے۔مائیکل جونس 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیپال نے 171رنز کا ہدف اننگز کےآخری اوور میں  3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دپندرا سنگھ 50 اور کوشل بھرتل 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں