تازہ ترین

نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزفوری ختم کرے ،حافظ نعیم

نیپرا-فیول-ایڈجسٹمنٹ-چارجزفوری-ختم-کرے-،حافظ-نعیم

شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے نہیں دیا جائے گا، ہر فورم پرمقدمہ لڑیں گے کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر21ارب کی وصولی پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور نیپرا کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر لوٹ مار میں مصروف ہیں، ہو شربا مہنگائی اور کے الیکٹرک کے بجلی کے بلوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے ، نیپرا اور کے الیکٹرک شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں، جماعت اسلامی شہریوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی، ہم کسی صورت شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے، نیپرا فوری طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرے ۔ اس سے قبل بھی جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کراچی کے شہریوں سے 62 ارب روپے کی اوور بلنگ کی گئی جبکہ معاہدے کے مطابق کلابیک کی مد میں کے الیکٹرک کو 22 ارب سے زائد واجب الادا رقم شہریوں کو واپس کرنا تھی، وہ بھی اب تک ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی، اوور بلنگ، تیز میٹرز اور طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں ، نیپرا نے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر صرف 5 کروڑ کا جرمانہ کیا، جبکہ کے الیکٹرک شہریوں سے مختلف مدات میں اربوں روپے کی وصولی کر چکی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کراچی کے شہریوں سے 21 ارب وصولی کی منظوری سنگین مذاق ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں