تازہ ترین

ن لیگ کی جانب سے میو ہسپتال میں ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم

ن-لیگ-کی-جانب-سے-میو-ہسپتال-میں-ڈاکٹرز-کو-حفاظتی-سامان-فراہم

مزید 10 ہزار کٹس اگلے ہفتے جاری ہونگی :عمران نذیر،سلمان رفیق ، پرویز ملک ودیگ لاہور: مسلم لیگ( ن) کی جانب سے میو ہسپتال میں ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس ،ماسک ،سینی ٹائزر،گلوز فراہم کردیئے گئے ،سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے کہ ن لیگ کی طرف سے مزید 10 ہزار کٹس اگلے ہفتے جاری کی جائیں گی، خواجہ عمران نذیر کاکہناہے کہ پنجاب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، کورونا کے ٹیسٹ تیزی سے ہونے چاہئیں ، چندے اکٹھے کرنے کی بجائے عوام پر پیشہ خرچ کیاجائے ۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ عمران صاحب نے عثمان بزدار کو پنجاب میں ایک ہزار سے زائد کوروناکیسز سامنے آنے پر شاباش دی؟دریں اثنا مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ چین نے جوحفاظتی لباس (پی پی ای) بھجوایا، وہ کدھر ہے ؟علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہجہانگیرترین اور خسرو بختیار سے تمام چوری کی رقم بازیاب کرائی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں