تازہ ترین

وائس چانسلرزکی مستقل اور میرٹ پر تعیناتی اولین ترجیح:گورنر

وائس-چانسلرزکی-مستقل-اور-میرٹ-پر-تعیناتی-اولین-ترجیح:گورنر

پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں،سینیٹر بننے پر ذیشان خانزادہ کومبارکباد لاہور: گورنرپنجاب چودھری سرور نے گورنرہائوس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کی پہلی ترجیح وائس چانسلرز کی مستقل اور میرٹ پر تعیناتی ہے ،چارج سنبھالا تو 15 وائس چانسلرز کام کررہے تھے ، میرٹ پر 20 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں کیں۔ انڈین سوسائٹی آسٹریلیا کے صدر سردار کرن سنگھ گنڈورکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ،کرن سنگھ گنڈور نے کہا کہ ان کی بوڑھی ماں نے گورنر پنجاب کیلئے خوشی سے نم آنکھوں کے ساتھ دعائیں بھیجی ہیں۔دریں اثنا گورنر سرور نے ذیشان خانزادہ کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ کامیابی عمران خان کے نئے پاکستان پر عوام کے اعتماد کا اظہارہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں