تازہ ترین

واساکے نادہندگان سے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت

واساکے-نادہندگان-سے-ریکوری-مہم-تیز-کرنے-کی-ہدایت

عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشنز منقطع کردئیے جائیں:ڈی جی ایف ڈی اے فیصل آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ہدایت کی ہے کہ واسا کے نادہندہ صارفین سے ریکوری کیلئے مہم مزید تیز کی جائے اورواٹر سپلائی وسیوریج کے بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشنز منقطع کردئیے جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں واسا کی ریکوری مہم کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیزودیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے واسا کے نادہندہ صارفین کے ذمہ دیرینہ واجبات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے بلوں کی تقسیم اور ریکوری کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ بقایا جات کی وصولی میں اضافہ ممکن ہو۔انہوں نے ڈائریکٹر ریونیو(گھریلووصنعتی) کو ہدایت کی کہ وہ نادہندگان کی مکمل فہرست تیار کرکے ڈائریکٹر واٹر(ڈی اینڈ ایم)،(او اینڈ ایم ایسٹ اینڈ ویسٹ) کو فراہم کریں جو ریکوری کرے اور دیرینہ نادہندگان کے واٹر سپلائی وسیوریج کنکشنز منقطع کرنے کیلئے کارروائی کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں