ملتان واسا کے عدالتی معاملات کے حوالے سے ایم ڈی اے کے کا نفر نس روم میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز ا حمد قریشی کی صدارت میں اجلاس ہو ا،ڈپٹی کمشنروڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عامرخٹک اورڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری انور،ایم ڈی واسا راؤمحمدقاسم اور ڈائریکٹرایڈمن مشتاق خان بھی ا جلاس میں موجود تھے،اجلاس میں مالی سال 2013میں لیپس ہوجانے والے فنڈزحاصل کے لئے حکومت پنجاب کو سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ ادائیگی نہ ہونے پرکنٹریکٹرز نے عدالت سے رجوع کر لیا تھا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف ایم ڈی اے کو ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کی ادائیگی زیر التواء ہے،ڈی جی ایم ڈی اے عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کوفنڈز کے حصول کیلئے سمری ارسال کی جائے اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، جن کنٹریکٹرز نے عدالت سے رجوع کیا ہے انہیں بھی ادائیگی کی جائے اور کنٹریکٹرز کو ادائیگی کے حوالے سے کوئی امتیاز نہ برتا جائے، ممتاز قریشی نے کہا کہ واسا آئندہ فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنائے،میٹروبس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئےبھی حکومت سے فنڈز طلب کئے جائیں۔