تازہ ترین

واٹرڈسٹری بیوشن پوائنٹس بند، دیگر قیمقی سامان چوری

واٹرڈسٹری-بیوشن-پوائنٹس-بند،-دیگر-قیمقی-سامان-چوری

فیصل آباد: محکمہ واسا کی جانب سے شہر کے 25سے زائدمختلف مقامات پر لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے واٹرڈسٹری بیوشن پوائنٹس تاحال فعال نہ ہوسکے جبکہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے ٹوٹیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری ہونے لگا ہے ۔ شہری مارکیٹوں سے پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ محکمہ واسا کی جانب سے شہریوں کو پینے کے صاف اور صحت افزا پانی کی فراہمی کیلئے شہر کے 25 سے زائد مختلف مقامات پر قائم واٹر ٹینکیوں کیساتھ ہی شہریوں کو پانی کی 24 گھنٹے مفت فراہمی کیلئے واٹرڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے تھے جن کی تعمیر پر تقریبا 80لاکھ سے زائد لاگت آئی تھی۔ ان پوائنٹس کو قائم کرنیکا مقصد شہریوں کو پینے کے صاف اور صحت افزا پانی کی مفت فراہمی یقینی بنانا تھا لیکن ان پوائنٹس کی تعمیر کو تقریبا 3سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے تاحال ان کو باقاعدہ فعال نہ کیا جاسکا ہے انکی تعمیر کے بعد چند روز کیلئے انہیں فنگشنل کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا لیکن مستقل بنیادوں پر فعال کرنے کے بجائے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا کہتے ہیں کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں