تازہ ترین

وزارت پیٹرولیم نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

وزارت-پیٹرولیم-نے-سندھ-ہائیکورٹ-میں-جواب-جمع-کرا-دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت پر وفاقی وزارت پیٹرولیم نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے اپنے جواب میں بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں اضافے بعد کیا اور مارچ اور اپریل میں عالمی مارکیٹ سے کہیں کم ریٹ بڑھائے گئے۔ جواب میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ نے رواں بجٹ میں30روپے فی لٹیر اضافے کی منظوری دے رکھی ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے باوجود کہیں کم قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں