اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پروگرام کا آغاز کریں گے ، پروگرام کے تحت شاہراؤں اور چوراہوں پر غریبوں کو کھانے کی سہولت فراہم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان آج’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘پروگرام کا آغاز کریں گے، وزیراعظم نےسال کے آغاز پراس پروگرام کےعزم کا اظہار کیا تھا، اب اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1369371061322735625 فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں موبائل وین سے بھی خدمات لیں جائیں گی، شاہراؤں،چوراہوں پرغریبوں کوکھانے کی سہولت فراہم ہوگی اور وقت کیساتھ ساتھ اس پروگرام کادائرہ کارپورےملک تک پھیلایاجائے گا۔