اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے، اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوےکی جانب سےقائم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے ، اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوےکی جانب سےقائم کیاگیا ہے ، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ ،گورنرخیبرپختونخوا،شیخ رشید بھی شریک ہوں گے۔ضاخیل ڈرائی پورٹ میں امپورٹ و ایکسپورٹ کی کلیئرنس ہوگی جبکہ مذکورہ ڈرائی پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ایریا 3471مرلے پر مشتمل ہے۔ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ڈرائی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولت ہو گی۔یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہنر مندپاکستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔ .افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ نوجوانوں پر خرچ کرکے ملک کو سپر پاور بناسکتے ہیں، نوجوانوں پر خرچ کرنے کے لیے ہنرمند پاکستان پروگرام پہلا قدم ہے، پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، ہنر مند پاکستان پروگرام میں 500 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔