تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

وزیراعظم-عمران-خان-نے-شہریوں-کو-بڑا-تحفہ-دے-دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ خبروں کی زینت بھی بنے، دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کی خاص بات آن لائن زمین کی فرد حاصل کرنےکےڈیجیٹل سسٹم کا اجرا تھا، جس کا افتتاح خود وزیراعظم نے کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فردحاصل کی۔ اس سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں بائیس ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جاسکےگی۔ وزیراعظم نئے سسٹم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہت اچھاسسٹم بنادیا ہے، اب صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کا خاتمہ ہوگا وہاں عوام کو ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں