تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹراعجاز احسن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم-عمران-خان-کا-ڈاکٹراعجاز-احسن-کے-انتقال-پر-اظہارِ-افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹراعجازاحسن کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا وہ پی ٹی آئی کےبانی رکن تھے، ان کی شعبہ صحت میں خدمات یادرکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹراعجازاحسن کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر اعجاز احسن کےانتقال پردکھ ہوا، وہ پی ٹی آئی کےبانی رکن تھے، جب پارٹی مشکل وقت میں تھی اور اسٹیٹس کو کے خلاف لڑرہی تھی تب وہ ساتھ رہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹراعجازاحسن سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےممبر بھی رہے اور اوقاراندازمیں اجلاسوں میں شریک ہوتے تھے ، میری دعائیں اورتعزیت اہل خانہ کیساتھ ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1270978608664915969 بعد ازاں وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کےسینئررہنماچوہدری اعتزازاحسن سے رابطہ کیا اور ان کے بھائی ڈاکٹراعجازکی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹراعجاز کی شعبہ صحت میں خدمات یادرکھی جائیں گی ، وہ قومی سرمایہ تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاپر نہیں ہوسکے گا۔ چوہدری اعتزازاحسن نے وزیراعظم کا اظہار تعزیت پرشکریہ ادا کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں