وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ https://twitter.com/fslsltn/status/1373204642734223361 وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا جس میں زلفی بخاری سمیت دیگر لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے بعد وزیراعطم نے کویت کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں ان سے دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوات موٹر وے کا دورہ بھی کیا تھا اور اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کی اپیل بھی کی تھی۔