تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاق ، صوبوں میں دوریاں پیدا کیں : لیاقت بلوچ

وزیراعظم-نے-وفاق-،-صوبوں-میں-دوریاں-پیدا-کیں-:-لیاقت-بلوچ

لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کے لئے بھی فسادی ایکشن پلان بنایا گیا فیصل آباد: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کورونا پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ایکشن پلان اور منظم اقدامات کے بجائے وفاق اور صوبوں میں دوریاں پیدا کی ہیں ۔ لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کیلئے بھی فسادی ایکشن پلان بنایا گیا ہے ۔ شہریوں اورتاجروں کو پولیس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔پنجاب اور سندھ انکاری ہیں جبکہ کے پی کے اور بلوچستان حکومتیں تو سوئی ہوئی ہیں ۔ جتنا کورونا وائرس پھیل رہاہے اسی قدر ملک میں کنفیوژن پھیل رہاہے ۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں کورونالاک ڈاؤن متاثرین کی مدد جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ اور جھنگ کے امرائے اضلاع اور جنرل سیکرٹریزکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان ،ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوا بھی وجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں