تازہ ترین

وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم-نے-کوئٹہ-میں-بزدلانہ-دہشت-گردحملے-کی-فوری-رپورٹ-طلب-کرلی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے کہا کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے، کوئٹہ میں لوگوں کو مسجد میں نمازکے دوران نشانہ بنایاگیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادراورمثالی افسر تھے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215874919910854657 یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ،امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا مسجد میں دھماکا کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے،امدادی کاموں میں پولیس، سول انتظامیہ کو تعاون فراہم کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں