تازہ ترین

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم-ورلڈ-اکنامک-فورم-کے-ہنگامی-اجلاس-میں-شرکت-کرینگے

ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین ہنگامی اجلاس کل 20مئی کو طلب کرلیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن سیشن سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کرونا کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بات کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تحت مزدروں اور بےروزگاروں کے تحفظ کے اقدامات پر بھی بات ہوگی۔ اسکے علاوہ کمزور معاشی حالات میں کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی جانے سے متعلق بھی وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کو آگاہ کریں گے۔ شہباز گل کے مطابق عالمی برادی نے وزیراعظم کے انسان دوست فلسفے کو سراہا بھی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے دیگر ممالک کے سربراہان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں