تازہ ترین

وزیراعظم کو فون کرنے کیلئے دیا جانے والا نمبر الیکشن کمیشن کی فیکس مشین کا نمبر تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

وزیراعظم-کو-فون-کرنے-کیلئے-دیا-جانے-والا-نمبر-الیکشن-کمیشن-کی-فیکس-مشین-کا-نمبر-تھا؟-تہلکہ-خیز-دعویٰ

لاہور:چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نے ڈیڑھ گھنٹے کے پروگرام میں براہ راست عوام کی کالز پر مسائل اور سوالات کو سن کر جواب دیا . اس حوالے سے اب سینئر صحافی کامران شاہد کے ساتھ ساتھ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ عمران خان کو پروگرام میں کال کرنے کیلئے جو نمبر دیا گیا وہ دراصل الیکشن کمیشن کی فیکس مشین کا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان اس پروگرام میں پہلی مرتبہ عوام کی براہ راست کالز لے رہے تھے اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کچھ لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے پروگرام کو ترتیب دینا تھا ، اس پروگرام کیلئے پروڈکشن ٹیم کے 15 لوگوں کو کام پر لگایا گیا ، عام طور پر وزیراعظم کے پروگرام کیلئے ایک ہی پروڈیوسر کا فی ہوتاہے جبکہ صرف 7 پروڈیوسر ز کو پی ٹی وی کے دیگر ضروری کاموں سے نکال کر یہاں پر لگایا گیا تاکہ ڈیڑھ گھنٹے کے پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں