تازہ ترین

وزیراعظم کے ساتھ ویڈیوکانفرنس میں میرا مائیک بند کیاگیا،وزیراعلیٰ سندھ کا الزام

وزیراعظم-کے-ساتھ-ویڈیوکانفرنس-میں-میرا-مائیک-بند-کیاگیا،وزیراعلیٰ-سندھ-کا-الزام

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ پہلے اسلام آباد آنے سے منع کیا گیا اور اب بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔قومی اقتصادی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں میرا مائیک جان بوجھ کر بند کیا گیا مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران میں بولتا رہا مگر میری آواز وزیراعظم تک نہیں پہنچی۔ میں نے اپنے اسٹاف سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف نے مائیک کھولنے سے منع کیا ہے۔ وہاں سے اجازت ملنے پر ہی آواز کھول سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے شکایت کی تو انہوں نے آواز بند کرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی۔ شاید وزیراعظم کا اسٹاف ان کے کنٹرول میں ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ این ای سی میٹنگ کو مذاق بنایا گیا ہے، سندھ کو اسلام آباد کی کالونی نہ سمجھیں۔ ہمیں اپرووڈ کی بجائے نیکسٹ نیکسٹ سننے کو ملتا ہے۔ واضح رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ وفاقی وزرا کے ساتھ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ، اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ نے گلے شکوؤں نے انبار لگائے اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبات بھی کئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں