تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرنیکی وجہ بتادی

وزیراعلیٰ-سندھ-مراد-علی-شاہ-نے-وزیراعظم-عمران-خان-سے-ملاقات-نہ-کرنیکی-وجہ-بتادی

میرا شمار وزیراعظم کے دوستوں میں نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ https://twitter.com/ChacharFayaz/status/1273545908421111808 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے کراچی کے دورے میں ان سے ملاقات نہ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا شمار وزیراعظم کے دوستوں یا کارکنوں میں نہیں ہوتا جو میں ان سے ملنے جاتا، وہ کراچی نجی دورے پر اپنے چند دوستوں اور کارکنوں سے ملنے آئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہہ رہا تھا کہ میں کوئی وزیراعظم کا دوست نہیں ہوتا جو میں ان کے کراچی کے نجی دورہ کے دوران ان سے ملنے کے لیے بھاگا دوڑا چلا جاتا، انہوں نے صحیح کیا کہ مجھے اپنے نجی دورے کے دوران نہیں بلایا، وہ وزیراعظم ہیں اور میں وزیر اعلی ہوں، جب میں دوست ہی نہیں ہو تو میں یہ کیسے امید کر سکتا ہوں کہ وہ اپنی نجی دورے کے دوران مجھے ملاقات کے لیے بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بھی اگر انہوں نے کراچی کا نجی دوران کرنا مناسب سمجھا تو مجھے پر بالکل بھی برا نہیں لگا، اگر انہوں نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ گرونا وائرس کے تدارک اور صوبے کے دیگر مسائل سننے اور ان کا حل نکالنے کی بجائے نجی دورے کو ترجیح دی جسکا مجھے بالکل بھی برا نہیں لگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں