تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیاں بند کردیں

وزیراعلیٰ-پنجاب-نے-سرکاری-خرچ-پر-افطار-پارٹیاں-بند-کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں