لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے فردو س مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9 کروڑ روپے لگایا گیا، بزدار حکومت نے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے، بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے ہوگی، حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے، بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے ہوگی۔