تازہ ترین

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار

وزیرخارجہ-شاہ-محمود-قریشی-بھی-کورونا-وائرس-کا-شکار

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 25ہزار سے تجاوز، 4619 ہلاکتیں ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1279039013534478342 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں