تازہ ترین

وزیر اعظم آفس و ہاؤس کے اخراجات میں نمایاں ریکارڈ کمی

وزیر-اعظم-آفس-و-ہاؤس-کے-اخراجات-میں-نمایاں-ریکارڈ-کمی

وزیراعظم عمران نے سادگی کی مثال قائم کردی,وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کیس فیصد ریکارڈ کمی کی گئی ہے,وزیراعظم آفس کے مطابق بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنز پر بازی لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کرتے اور اخراجات کو کم کرنے کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیاں بھی فروخت کی تھیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں