تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان آج لاڑکانہ کا دورہ کریں گے

وزیر-اعظم-عمران-خان-آج-لاڑکانہ-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام آباد: وزیر اعطم عمران خان آج لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان لاڑکانہ میں مختلف اسپتالوں کا دورہ کریں گے اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم لاڑکانہ میں احساس سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور ٹیم سے بھی وزیر اعظم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کراچی کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جہاں وہ آج پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم گزشتہ شام کراچی کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا تھا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی ہیں جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔ کراچی آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہو گا۔ سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں